شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری نے یوم شہدائے جموں منایا

سری نگر/اسلام آباد/پیرس /واشنگٹن (پی پی آئی) لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں نے پیر کو یوم شہدائے جموں منا یا۔نومبر 1947 ریاست جموں وکشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین مہینہ ہے جس کے پہلے ہفتے میں ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے مل کر مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے جموں میں 3 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو پاکستان جانے کا جھانسہ دے کر بے دردی سے شہید کیا تھا۔ پی پی آئی کے مطابق  27اکتوبر 1947کو ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر کے بھارتی فوج اور ڈوگرہ سامراج نے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا جو گھناؤنا کھیل شروع کیا نومبر 1947 سے لے کر آج تک مقبوضہ وادی کے گلی کوچے میں اس کا تسلسل جاری ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں اب ڈوگرہ راج نہیں لیکن بھارت کے غیر قانونی قبضے کے باعث کشمیریوں کے حالات بد سے بد تر ہو چکے ہیں، عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیاکہ وہ جنوبی ایشیامیں پائیدار امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرے۔