متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایک بار پھر صوبہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت ہوگی:منظور کاکڑ

کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں بی اے پی  پھر حکومت بنا کر صوبے کی حالت اور تقدیر بدلے گی۔ پی پی آئی کے مطابق منظور کاکڑ نے کہا کہ پارٹی میں کئی اہم شخصیات اور کارکن شامل ہوئے ہیں، پارٹی میں شامل ہونے والے تمام دوستوں کو مبارکباد دیتا ہوں، بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان میں بڑے ترقیاتی کام کئے، ایک بار پھر صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت ہوگی۔مرکزی سیکرٹری جنرل بی اے پی نے مزید کہا کہ ہماری حالت بدلنے کے لئے باہر سے کوئی نہیں آئے گا، اس صوبے کی حالت اور تقدیر ہم خود بدلیں گے۔