کم قیمت پر دھان خرید نے والے آڑھتیوں کے خلاف کندھکوٹ میں احتجاج

شہید فاضل راہو(پی پی آئی)سندھ کسان اتحاد کے کارکنان نے کم قیمت پر دھان خرید نے والے آڑھتیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ پی پی آئی کے مطابق  کسانوں کا موقف تھا کہ  مقررہ سرکاری قیمت کی بجائے کم نرخوں پر خریداری کیساتھ ساتھ وزن اور رقم میں ناجائز کٹوتی کی جارہی ہے۔سندھ کسان اتحاد  نے مطالبہ کیا کہ دھان کی قیمت خرید کم از کم  4500 روپے مقرر کی جائے۔