مخدوم شہاب اور علیٰ موسیٰ گیلانی سمیت 3ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیر مخدوم شہاب الدین، علی موسیٰ گیلانی سمیت 3ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں، عدالت نے تینوں ملزمان پر ایک ایک لاکھ جرمانہ عائد کرتے ہوئے 30روز میں جمع کرانے کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ اور مبینہ  اسمگلنگ کیس مخدوم شہاب الدین، علی موسیٰ گیلانی، عنصر فاروق  کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں،عدالت نے پیپلزپارٹی کے سابق وزیر مخدوم شہاب سمیت 3ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں ملزمان پر ایک ایک لاکھ جرمانہ عائد کردیا،عدالت نے ملزمان کو 30روز میں جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیدیا،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

Next Post

ہم الیکشن کیلئے ہر وقت تیار ہیں، اب انتخابات کی تاریخ پر کوئی ابہام نہیں: سعد رفیق

Mon Nov 6 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہیں، اب انتخابات کی تاریخ پر کوئی ابہام نہیں ہے۔پی پی آئی کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کی ڈیل کا تاثردرست نہیں ہے،کوئی ڈیل نہیں  ہوئی،کیا نوازشریف کے مقدر میں لکھا ہے کہ انہوں […]