نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہم الیکشن کیلئے ہر وقت تیار ہیں، اب انتخابات کی تاریخ پر کوئی ابہام نہیں: سعد رفیق

 اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہیں، اب انتخابات کی تاریخ پر کوئی ابہام نہیں ہے۔پی پی آئی کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کی ڈیل کا تاثردرست نہیں ہے،کوئی ڈیل نہیں  ہوئی،کیا نوازشریف کے مقدر میں لکھا ہے کہ انہوں نے جلا وطنی کا ٹنی ہے نوازشریف اور ان کے خاندان اور جماعت نے سب سے زیادہ سزائیں کاٹی ہیں،ہم نے 2002 میں نوازشریف کے بغیر بھی الیکشن لڑا تھا۔سعد رفیق کا کہناتھا کہ 2018 میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے،سب کا انتخابی نشان بیلٹ پیپر پر ہونا چاہیے، جیل میں موجود سیاستدان کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے،سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی درخواست آئی تو پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی۔