نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انسداد دہشتگردی عدالت سے 9مئی کے واقعات میں شیخ رشید کی ضمانت منظور

راولپنڈی (پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے واقعات میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  کی ضمانت منظور کرلی، جج نے استفسار کیا کہ شیخ صاحب  آپ کمزور نظر آرہے ہیں، صحت ٹھیک ہے؟۔ شیخ رشید نے کہاکہ 40دن کے چلے کے دوران 31کلو وزن کم ہوا۔ انسداد  دہشتگردی عدالت میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی 9مئی کے واقعات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل سردار عبدالرزاق خان نے کہاکہ شیخ رشید کا 9مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں،شیخ رشید کے متعلق 9مئی کے واقعات کے کوئی شواہد موجود نہیں۔عدالت نے کہاکہ شیخ رشید کی عمر کا لحاظ رکھنا چاہئے،پی پی آئی کے مطابق عدالت نے 9مئی کے واقعات میں شیخ رشید کی ضمانت بھی منظور کرلی،عدالت نے تھانہ وارث خان کے مقدمے میں شیخ رشید کی ضمانت منظور کی،عدالت نے شیخ رشید کو 50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم  دیدیا،عدالت نے سابق  ایم این اے شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانت 8نومبر تک منظور کی۔