جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

افغان باشندوں کو اپنے وطن پہنچنے پر مشکلات کا سامنا

چمن/کابل(پی پی آئی)افغان باشندوں کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے تاہم، افغان باشندوں نے اپنے ملک پہنچنے پر افغان طالبان کی جانب سے انکے ساتھ پیش آنے والے برْے سلوک کو بیان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان سے بے دخل ہونے والے افغان مہاجرین نے وطن پہنچنے پر اپنی شکایات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اہلکاروں نے ہمارے رشتے داروں سے نقد رقم اور موبائل چھینے ہیں اور ہماری ماؤں اور بہنوں کی بے عزتی کی گئی ہے۔افغان مہاجرین نے کہا کہ اس سے اچھا تھا کہ ہم پاکستان کی جیل میں ہوتے کیونکہ افغانستان میں ہماری جو بے عزتی ہوئی ہے کم از کم وہاں کے جیلوں میں یہ تو نہ ہوتی۔مہاجرین کا کہنا تھا کہ یہاں ہمیں کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی، 3 دن ہوئے ہے ہمیں آئے ہوئے لیکن کھانے پینے کو کچھ نہیں دیا گیا حتیٰ کے یہاں کوئی باتھ روم تک نہیں ہے۔مہاجرین کا کہنا تھا کہ ہم کھلے آسمان تلے پڑے ہیں، ہم اور ہمارا خاندان در بدر پھر رہے ہیں۔