خاندان کے 3افراد کے قاتلوں کیخلاف قانونی جنگ لڑنے والی ام رباب کی جان کو خطرہ

دادو  (پی پی آئی) ام رباب چانڈیو کا کہنا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے اور پولیس میرا کیس بگاڑنا چاہتی ہے۔ دادو سے تعلق رکھنے والی خاتون وکیل اور کارکن اْم رْباب چانڈیو نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ فوری نوٹس لیں, پولیس افسران کے خلاف قانونی کروائی کریں, میری جان کو خطرہ ہے اور پولیس میرا کیس بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق  ام رباب چانڈیو کا مزید کہنا ہے کہ پولیس افسران کی جانب سے مجھے حراساں کیا جارہا ہے, مجھے قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے, یقین ہوگیا ہے کہ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب اس سازش میں ملے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ام رباب چانڈیو نے اکیلے ہی سندھ کے سرداروں کے خلاف قانونی جنگ لڑ رہیں ہیں، ان کے خاندان کے 3 افراد کا قتل ہوا جس پر وہ جنگ لڑ رہی ہیں۔

Next Post

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست، کراچی تیسرے نمبر پر

Wed Nov 8 , 2023
لاہور/کراچی (پی پی آئی)دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست آگیا۔شہر لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 452 ریکارڈ کی گئی، سید مراتب علی روڈ 552، فدا حسین روڈ پر شرح 477، یو ایس قونصلیٹ 464، فیز 8ڈی ایچ اے میں شرح 425 ریکارڈ کی گئی، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہونے لگا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت […]