نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈالر کی قدر میں گھٹنے سے موٹر سائیکل کے امپورٹڈا سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں کمی

کراچی (پی پی آئی) ڈالر کی قدر میں کمی کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں، موٹر سائیکل کے امپورٹڈ اسپیئر پارٹس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی آ ہے تاہم مقامی طور پر تیار کردہ سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں تاحال کمی نہیں ہوسکی ہے اور وہ بدستور مہنگے بلکہ منہ مانگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔، پی پی آئی کے مطابق ساتھ ہی اس خدشے کا اظہار بھی کیا  جارہا ہے کہ اگر ڈالر کی قدر بڑھتی ہے تو سپیئر پارٹس کی قیمت دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔ دوسری جانب دکاندار کہتے ہیں کہ کسٹمر قیمت مزید کم ہونے کے انتظار میں خریداری نہیں کررہا، سیل متاثر ہورہی ہے، 10 فیصد کمی سے پالش کا 1400 والا کاٹن اب 1250 کا ہوگیا ہے جبکہ چین کور 800 سے کم ہو کر 740 کا ہوگیا ہے۔