جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سندھ بھر میں کومبنگ اینڈ سرچنگ آپریشن، 279 افراد کے کوائف تلاش ایپ سے چیک

کراچی (پی پی آئی)سندھ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کومبنگ اینڈ سرچنگ آپریشن کیا۔پی پی آئی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ اور پولیس ٹیمیں مشترکہ کام کر رہی ہیں، ڈی ایس پیز اپنے علاقوں میں تلاش ایپ ڈیوائس کے ہمراہ موجود ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پہلے ٹیمیں متحرک ہو چکی ہیں۔آپریشن کراچی، حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ، میرپورخاص،شہید بینظیرآباد سمیت پورے سندھ میں کیا جارہا ہے، مخصوص مقامات پر اسنیپ چیکنگ کا عمل بھی کیا گیاجبکہ مختلف حساس علاقوں میں محاصرہ کر کے بھی سرچنگ کی گئی۔ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ اب تک 279 افراد کے کوائف تلاش ایپ کیذریعہ سے چیک کرکے کلئیر کیا گیا،آپریشن کے دوران7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکرتصدیق کیلیے متعلقہ تھانہ جات کے سپردکیاگیا ہے۔ترجمان کاکہنا ہے کہ کاونٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کبھی بھی کسی جگہ بھی آپریشن شروع کیا جاسکتا ہے۔