لاہور(پی پی آئی) 8 ویں تھل ڈیزرٹ ریلی جمعرات کو شروع ہو گئی جو 12 نومبر تک جاری رہے گی۔تھل ڈیزرٹ ریلی میں 100 سے زائد شوقیہ اور پروفیشنل ڈرائیورز حصہ لیں گے، خواتین بھی ریلی میں شرکت کریں گی،پی پی آئی کے مطابق ڈیزرٹ ریلی میں ڈرٹ بائیک اور کواڈ بائیک سوار بھی شرکت کریں گے۔تھل ڈیزرٹ ریلی میں 200کلو میٹر طویل فاصلہ ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوگا،۔علاوہ ازیں تھل ڈیزرٹ ریلی میں جھومر، کبڈی، کلچرل شو اور فوڈ سٹال بھی لگائے جائیں گے، جبکہ ریلی کی تقریبات میں پپٹ شو، میجک شو، تاریخی ڈرامے، صوفیانہ کلام، قوالی بھی پیش کی جائے گی۔
Next Post
میاں نواز شریف کے آئندہ ہفتے دورہ بلوچستان کا امکان
Thu Nov 9 , 2023
کوئٹہ(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کا آئندہ ہفتے بلوچستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے تاکہ آئندہ عام انتخابات کے پیشِ نظر ایم کیو ایم (پاکستان) کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے بھی ہاتھ ملایا جا سکے۔پی پی آئی کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ دورہ بلوچستان کے دوران نواز شریف کی […]