شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سول ایوی ایشن نے بنگلا دیشی ایئر لائن کو نو برس سے کراچی ایئر پورٹ پر پارک اپنا طیارہ ہٹانے کیلئے نوٹس جاری کر دیا

کراچی (پی پی آئی) کراچی ایئرپورٹ پر گزشتہ 9 برس سے موجود بنگلا دیشی ائیر لائن کے جہاز کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنگلا دیشی ایئر لائن کو کراچی ایئر پورٹ پر پارک اپنا طیارہ ہٹانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔مذکورہ نوٹس سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ اشتہار جاری کیا ہے، یونائیٹڈ ائیر لائن کا جہاز گرانڈ ہینڈلنگ کمپنی کے واجبات کے تنازعے کی بنا ء پر ایئرپورٹ پر موجود ہے۔ذرائع کے مطابق مقامی عدالت میں اس تنازعہ کے بارے میں جاری حالیہ فیصلے پر سی اے اے نے ائرلائن کو جہاز ہٹانے کا کہا ہے۔اخبارات میں شائع کرائے گئے نوٹس میں یونائیٹڈ ایرویز کا ایئربس 310طیارہ کو 27 نومبر تک جہاز ہٹانے کا کہا گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے کو نہ ہٹائے جانے کی صورت میں طیارہ ضبط کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے، کراچی ائیر پورٹ پر پارک طیارہ فلائٹ سیفٹی کی خلاف ورزی ہیں۔