ڈپٹی کمشنر اٹک کا سویٹ ہوم کا دورہ، بچوں کے ساتھ چائے نوش کی

اٹک (پی پی آئی) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضانے اٹک میں قائم پاکستان بیت المال کے زیر انتظام چلنے والے سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔انہوں نے بچوں کے ساتھ چائے پی اور ان کی دلجوئی بھی کی۔ڈپٹی کمشنر نے پاکستان بیت المال کے زیرِ انتظام سویٹ ہوم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مخیر حضرات سے گزارش کی کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔راؤعاطف رضانیکہاکہ یہ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں، ان پر جتنے ریسورسز استعمال کئے جائیں گے وہ کل کو انہیں ایک سود مند ورک فورس میں ڈھالیں گے۔