شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موسم سرما کی آمد، خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

کراچی(پی پی آئی)موسم کی سرما کی آمد کیساتھ  خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنیگیں۔ اتفصیلات کے مطابق سردی کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی جہاں مانگ میں اضافہ ہوا ہے وہیں ان کے نرخ  میں بھی بے تحاشا اضافہ ہو گیا،  جس کے باعث متوسط طبقہ ڈرائی فروٹ خریدنے کی سکت سے دور ہو گیا  ہے۔  چلغوزہ 14500 روپے کلو میں فروخت،بادام چھلکے والا 1400 روپے کلو، اخروٹ 1000 روپے کلو،سوگی 1200 روپے کلو، بادام گری 3100 روپے کلو،مکس خشک میوہ جات 2400، خوبانی 1400 روپے میں فروخت ہورہی ہیں،بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہریوں کی قوت خرید متاثر ہونے لگیں اور ڈرائی فروٹ مارکیٹس ویران پڑ گئیں۔دکاندار کا کہناہے کہ  برآمد رکنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا،سامان مہنگا خریدتے ہیں تبھی مہنگا بیچنے ہر مجبور ہیں، جبکہ شہریوں کا کہناہے کہ پچھلے سال کے مقابلے چیزوں کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہو گیا ہے،پہلے اگر 10 لوگوں کو ڈرانے فروٹ تحفہ دیتے تھے تو اب بس دو کو دے پاتے ہیں۔