شہباز شریف کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد

لاہور (پی پی آئی) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی کا بنیادی پیغام برائی پر اچھائی کی فتح ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس(ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سب کو مل کر معاشرے اور دنیا سے برائی کے خاتمے اور اچھائی کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا۔ پاکستان کے قیام اور ترقی میں اقلیتوں کا ناقابل فراموش کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔

Next Post

خیبر پختونخوا کے نئے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ وسیع انتظامی تجربہ رکھتے ہیں

Sun Nov 12 , 2023
پشاور(پی پی آئی) خیبر پختونخوا کے نئے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ وسیع انتظامی تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان مقبولیت حاصل کی۔ ہزارہ ڈویژن کے ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ سابق نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم […]