خیبر پختونخوا کے نئے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ وسیع انتظامی تجربہ رکھتے ہیں

پشاور(پی پی آئی) خیبر پختونخوا کے نئے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ وسیع انتظامی تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان مقبولیت حاصل کی۔ ہزارہ ڈویژن کے ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ سابق نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان جو ہفتہ کے روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے، کی کابینہ میں نگراں وزیر قانون کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔اعظم خان کی کابینہ میں شامل ہونے سے قبل جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ 2019 سے 2022 تک گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہوں نے سینئر قانون دان کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں اہم مقدمات کا فیصلہ کرنے کے علاوہ خیبر پختونخوا میں محکمہ قانون کی مضبوطی کے لیے اصلاحات کا آغاز کیا۔ سیاسی اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے نئے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرتے ہوئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

Next Post

راجن پور کچہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار زخمی

Sun Nov 12 , 2023
راجن پور (پی پی آئی) راجن پورکچہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ میں فائرنگ سے انتہائی مطلوب 2ڈاکو ہلاک اور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کے سر کی قیمت 15لاکھ روپے تھی، دونوں ہلاک ڈاکو قتل،اغوا اور ڈکیتی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ڈی پی او راجنپور کیپٹن ر دوست محمد کھوسہ […]