شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کک بیکس کیس میں مونس الٰہی اشتہاری قرار

لاہور(پی پی آئی)احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کک بیکس وصول کرنے کے کیس میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں مونس الٰہی کیخلاف  ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کک  بیکس وصول کرنے کے کیس میں نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی،نیب کی جانب سے  موقف اختیار کیا گیا کہ مونس الٰہی گرفتار ہوئے نہ ہی تفتیش جوائن کی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مونس الٰہی کواشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔احتساب عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیدیا اور مونس الٰہی کی جائیدادوں کوقرق کرنے کی کارروائی کاآغاز کردیا گیا،عدالت نے مونس الٰہی کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔