متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران کیخلاف تحریک عدم اعتماد نہیں چاہتے تھے، پی پی نے قائل کیا:طلال چوہدری

اسلام آباد ((پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد نہیں چاہتے تھے، پیپلز پارٹی نے قائل کیا۔۔پی پی آئی کے مطابق طلال چوہدری نے کہا میں پوچھتا ہوں نواز شریف کو کونسی سہولت ملی  وہ تو آج بھی پیشیاں بھگت رہے ہیں، ن لیگی قائدآج بھی عوام کے لاڈلے ہیں۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہم ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ پر کھڑے تھے،  نہیں چاہتے تھے کہ عدم اعتماد ہو، عدم اعتماد پر ہمیں پیپلز پارٹی نے قائل کیا۔ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم نے جدوجہد کر کے اداروں کو ان کے دائرے میں دھکیلا ہے،۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جعلی جھوٹے بیانیہ زیادہ دیر نہیں چلتے، حکومت کے پاس اختیار بھی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی پارٹیو ں کو قومی دھارے میں ساتھ لے کر چلنا چاہیے، بلوچستان، سندھ اور کے پی کی چھوٹی پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔