اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیٹرنز ایبک پولو کپ کا 47 واں ایڈیشن شروع

لاہور (پی پی آئی) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیٹرنز ایبک پولو کپ کا 47 واں ایڈیشن لاہور پولو کلب کے زیراہتمام شروع ہوگیا۔ پہلے دن دو اہم میچز ہوئے پہلے میچ میں ٹیم ایف جی /دین پولو نے نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 8-4.5 سے ہرا دیا۔ پی پی آئی کے مطابق ایف جی پولو کی طرف سے خوان کروز گروگل نے پانچ، فرہاد شیخ نے دو اور ممتاز عباس نیازی نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس سے  حمزہ مواز خان نے تین اور صوفی محمد فاروق نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرا میچ بہت ہی زبردست ہوا اور ری ماؤنٹس کی ٹیم نے سڈن ڈیتھ پر پانچویں چکر میں ڈائمنڈ پینٹس کو 7-6 سے ہرا دیا۔ ری ماؤنٹس کی طرف سے ارجنٹائن سے آئی ہوئے ابل لینڈا نے شاندار کھیل پیش کیا اور چھ خوبصورت گول سکور کیے جبکہ محمد نعیم نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے بلال نون نے تین، ثاقب خان خاکوانی نے دو اور راجہ تیمور ندیم نے ایک گول سکور کیا۔ میچز دیکھنے کیلئے فیملیز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔