سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سپریم کورٹ کے فیض آباد دھرنا کیس فیصلہ پر عملدرآمد کیلئے سہ رکنی انکوائری کمیشن تشکیل

 اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا۔ وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا فیصلہ پر عملدرآمد کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا، فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے بنائے گئے کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،پی پی آئی کے مطابق  وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دے دیا، 3 رکنی کمیشن میں سابق آئی جی طاہر عالم خان اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان شامل ہیں۔انکوائری کمیشن فیض آباد دھرنا کے محرکات کی تحقیقات کرے گا، انکوائری کمیشن تحریک لبیک کی غیر قانونی مالی امداد کرنے والوں کی نشاندہی کرے گا اور فیض آباد دھرنے کے حق میں فتویٰ اور بیانات جاری کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔