کلاچی /بڈھ بیر /راولپنڈی (پی پی آئی) سکیورٹی فورسز نے بڈھ بیر کے علاقے میں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔پی پی آئی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ بڈھ بیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران 4 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے گئے جن کی شناخت کمانڈر سمیع اللہ عرف شینائے، سلمان احمد، عمران محمد اور حضرت عمر عرف خالد کے ناموں سے ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا، تمام دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے اور بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گرد سرگرمیوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ دوسرا آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کیا گیا۔
Next Post
سابق ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
Thu Nov 16 , 2023
صوابی(پی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔پی پی آئی کے مطابق اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد خلیل خان کی عدالت میں پیش کیاگیا،اسد قیصر کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کیاتھا،اسد قیصرپر گجوخان میڈیکل کالج صوابی کیلئے طبی ا?لات خریداری میں کرپشن کا […]