جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا  اجلاس کل پشاور میں طلب

پشاور(پی پی آئی)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مرکزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس ہفتہ18اور اتوار 19نومبر کو پشاور میں طلب کرلیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق دوران اجلاس مرکزی عمومی کو مولانا فضل الرحمان ملکی صورتحال اور قطر میں حماس رہنماوں سے ملاقات کی بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں انٹر ا پارٹی الیکشن پر مرکزی ناظم انتخاب مولانا عطا الحق درویش رپورٹ پیش کریں گے۔