سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یاسین ملک کی جان کے تحفظ کیلئے عالمی برداری  اپنا کردار ادا کرے: مشعال ملک

اسلام آباد (پی پی آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے عالمی برداری سے یاسین ملک کی جان کے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں حقیقی خطرات کا سامنا ہے کیونکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے اپنے اصولی موقف سے وہ ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں،بھارت میں عام انتخابات سے قبل یاسین ملک کے عدالتی قتل کا خدشہ ہے، پی پی آئی کے مطابق  مشعال حسین ملک نے کہا کہ عالمی برادری رہائی یقینی بنا ئے آزادی کیلئے اٹھنے والی آوازیں دبانے کیلئے بھارت غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے مودی کی فاشسٹ حکومت نے اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے مقبوضہ ریاست میں قتل و غارت گری کا بازارگرم کیا ہواہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیمقبوضہ کشمیر میں انسانی صورتحال کی پامالی پر پر ایک پینل ڈسکشن میں کیا