سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جامع مسجد سرینگر ڈیڑھ ماہ سے سربمہر، میر واعظ  عمر فاروق مسلسل گھر میں نظر بند

سری نگر (پی پی آئی)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجد سرینگر کومسلسل ڈیڑھ ماہ سے سربمہر رکھا ہوا ہے اور پانچ جمعہ گزر چکے ہیں اور لوگوں کو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر  نے کہاہے کہ قابض انتظامیہ خدشہ ہے کہ جامع مسجد میں جمعہ کا اجتماع بھارت اور اسرائیل مخالف مظاہرے میں تبدیل ہو سکتا ہے،مسلسل 5ہفتوں سے نماز جمعہ پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور جمعہ 17نومبر کیلئے بھی مسلسل رابطوں کے باوجود قابض حکام نماز کی اجازت دینے اور میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی ختم کرنے پر آمادہ نہیں ہیں جس سے اشتعال پھیل رہا ہے۔ انجمن اوقاف نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظربندی کی بھی مذمت کی ہے نیزقابض انتظامیہ نے مسلسل سوا ماہ سے معروف عالم دین  ہادی موسوی کو بڈگام میں انکی رہائش گاہ پر نظر بند رکھا ہوا ہے اور انہیں  جمعہ کی امامت کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔