کراچی(پی پی آئی)بجلی،گیس اور اشیائے خوردونوش کے بعد اب دوائیں بھی عام آدمی کی دسترس سے باہر ہو جائیں گی کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر غور اگلے ہفتہ تک موخر کردیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارتاجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ای سی سی نے ہارڈ شپ کٹیگری کی تحت 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت قومی صحت کی خدمات، قواعد و ضوابط اور کوآرڈینیشن کی سمری پر غور کیا جس میں ڈرگ پرائسنگ کمیٹی(ڈی پی سی) نے اپنی 56 ویں اور 57 ویں اجلاس میں تجویز کی تھی کہ ہارڈ شپ کیٹیگری کے تحت 262 ادویات کی خوردہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جائے۔ای سی سی نے وزارت کو ہدایت کی کہ اپنی سفارشات کو حتمی شکل دینے کیلئے صحت کے صوبائی محکموں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی جائے اور صوبوں کی مشاورت سے فارما سوٹیکل انڈسٹری کے تحفظات دور کرنے کیلئے معقول اور متوازن سفارشات پیش کی جائیں اس میں انڈسٹری کے ساتھ پہلے سے مہنگائی کا شکار صارفین کے مفاد کو بھی مد نظر رکھا جائے۔
Next Post
سنو ٹی وی سے بیرسٹر احتشام امیرالدین مستعفی،ریحام خان کے معاملات فائنل
Thu Nov 16 , 2023
) سنو ٹی وی سے بیرسٹر احتشام امیرالدین مستعفی ہوگئے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ ریحام خان کے سنو ٹی وی انتظامیہ سے معاملات فائنل ہوگئے ہیں، ممکنہ طورپر انہیں بیرسٹراحشام امیرالدین کی ٹائم سلاٹ ہی ملے گی۔منصور علی خان نے اپنے ولاگ میں بتایا کہ بیرسٹر احتشام امیرالدین نے سنو ٹی وی سے باضابطہ طورپر استعفیٰ دیدیا ہے اور […]