سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 خدا کی قسم مجھے کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا، عمران ساتھ والے سیل میں ہیں:پرویز الٰہی

راولپنڈی(پی پی آئی)تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ خدا کی قسم مجھے آج تک کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا،چیئرمین پی ٹی آئی میرے ساتھ والے سیل میں ہیں۔پی پی آئی  کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے  کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی،ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کے پاس لاہور سمیت پورے پاکستان میں الیکشن کیلئے بندے نہیں ہیں،ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمیشہ ہی اچھے تعلقات رہے ہیں۔پرویز الٰہی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،ان کاکہناتھا کہ الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ کے کہنے پر ملی ہے،اس الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوگی۔