جوناتھن ٹراﺅٹ ایک دفعہ پھر نفسیاتی مسائل کا شکار ،آرام کا فیصلہ

لندن: انگلش کر کٹ ٹیم کے مستند بیٹسمین جوناتھن ٹراﺅٹ کرکٹ سے ایک دفعہ پھر باہر ہو گئے۔ جوناتھن ٹراﺅٹ دوبارہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئے ہیںاورایک دفعہ پھر کر کٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ جوناتھن ٹراﺅٹ ایشنر سیریز کے پہلے میچ میں برسبین میں انھی مسائل کا شکار ہوئے تھے اور دورہ ادھو را چھوڑ کر آسٹریلیا سے واپس انگلینڈ آگئے تھے۔ٹراﺅٹ پچھلے چار مہینوں سے سائکا ٹرسٹ اور انگلش کر کٹ بورڑ کے میڈیکل ٹیم سے علا ج کر وا رہے ہیں اور کیرئر میں واپس آنے کی بھر پور کوششوں میں مصروف ہیں لیکن کاﺅنٹی چمپیئن شپ میں وارکشائر کی جانب سے ایک میچ کھیلنے کے بعد دوبارہ پرانے مسائل کا شکار ہوگئے اور ایک دفعہ پھر کرکٹ سے دور ہونا پڑا ۔ ٹراﺅٹ نے انگلینڈ کے لیے 49ٹیسٹ میں 46.45کی اوسط سے 3763رنز بنائے ہیں ان کا بڑا اسکور بنگلہ دیش کے خلاف 226رنز ہیں جو انھوں نے لارڑز کے مقام پر 2010میں بنائے تھے۔

Next Post

وقار یونس ایک بار پھر قومی ٹیم کی کوچنگ کے امیدوار بن گئے

Sat Apr 19 , 2014
لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے ایک بار پھر ہیڈ کوچ اور ثقلین مشتاق نے بطور اسپن کنسلٹنٹ عہدہ سنبھالنے کے لیے دلچسپی ظاہر کر دی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں موجود سابق قومی ٹیم کے کپتان وقار یونس نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہیڈ کوچ کے لیے درخواست جمع کرائی […]