وقار یونس ایک بار پھر قومی ٹیم کی کوچنگ کے امیدوار بن گئے

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے ایک بار پھر ہیڈ کوچ اور ثقلین مشتاق نے بطور اسپن کنسلٹنٹ عہدہ سنبھالنے کے لیے دلچسپی ظاہر کر دی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں موجود سابق قومی ٹیم کے کپتان وقار یونس نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہیڈ کوچ کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔ بطور ہیڈ کوچ عہدہ سنبھالنے کے لیے وقار یونس کی اسی درخواست کو شامل کر لیا گیا ہے۔ وقار یونس اس سے پہلے بھی کوچنگ کی ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔ بورے والا ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر کو پہلی بار 2006 میں ایک سال کے لیے قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق بھی بطور اسپن کنسلٹنٹ قومی ٹیم کے لیے اپنی خدمات انجام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Latest from Blog