ملتان(پی پی آئی) معروف روحانی پیشوا حضرت خواجہ حافظ جمال اللہ ملتانیؒکے 219ویں سہ روزہ عرس کی تقریبات 18 نومبر سے 20نومبرتک منعقدہوں گی، تقریبات میں وعظ اور محافل سماع، نعت،قرآن خوانی شامل ہیں،پی پی آئی کے مطابق درگاہ کے خطیب صاحبزادہ حفیظ اللہ شاہ مہروی خطاب کریں گے۔