شالیمار ایکسپریس کے کراچی، لاہورروٹ میں ایک ماہ کی توسیع

 کراچی (پی پی آئی) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر27اپ،28 ڈاون شالیمارایکسپریس کواپنے مقررہ روٹ کراچی، لاہو،کراچی براستہ ملتان، فیصل آباد پر ایک ماہ کی مزید توسیع کافیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق  اس فیصلے پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔