لاہور(پی پی آئی) لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے الزام میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ مونس الہٰی نے خود کو روپوش کررکھا ہے، مونس الہٰی پراسکیوشن کے الزامات میں عدالت میں پیش ہونے سے اجتناب کر رہے ہیں، اشتہاری کی کارروائی کا 30 روز کا وقت پورا ہوچکا ہے۔پی پی آئی کے مطابق فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتی ہے، جب تک مونس الہٰی گرفتار نہیں ہوتے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جاتے ہیں۔
Next Post
معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کا حکم
Fri Nov 17 , 2023
لاہور(پی پی آئی) معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کو پرتشدد کاروائیوں […]