کراچی (پی پی آئی) سندھ میں پیر پگارا کی زیر قیادت قائم گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں ن لیگ سے مفاہمت کے حوالہ سے تحفظات پائے جاتے ہیں اور اتحاد میں شامل بعض شخصیات کا موقف ہے کہ سندھ میں ن لیگ تن تنہا الیکشن نہیں لڑ سکتی اس لئے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی بجائے اسے جی ڈی اے میں شمولیت کی دعوت دی جائے۔ پی پی آئی کے مطابق جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا گیا ہے۔ جی ڈی اے کی کوشش ہے کہ جے یو آئی، اور اے این پی کو بھی شامل کر کے پی پی کو صوبہ کی ہر نشست پر چیلنج کیا جاسکے۔
Next Post
کشمیری مسلمانوں کو مسلسل چھٹے ہفتے بھی جامع مسجد سرینگرمیں نماز جمعہ کی اجازت نہیں ملی
Fri Nov 17 , 2023
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے آج مسلسل چھٹے ہفتے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو سیل رکھ کر کشمیریوں مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔ پی پی آئی کے مطابق قابض انتظامیہ نے اس خوف سے کہ جامع مسجد سرینگر میں لوگوں کا اجتماع بھارت اور اسرائیل مخالف مظاہرے […]