لاہور(پی پی آئی) پولیس نے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنما خالد نثارڈوگر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے خالد نثارڈوگر کو پولیس کی بھاری نفری نے بورے والا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا۔ خالد نثار ڈوگر کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے۔ مزید پڑھیں: غزہ کو امداد کی فراہمی دوبارہ معطل، فاقوں کا خدشہ ناگزیر یاد رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے متعدد رہنما تاحال روپوش ہیں، خالد نثار ڈوگر بھی کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے، وہ حلقہ پی پی231 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں۔
Next Post
نوڈیرو گرڈ اسٹیشن کے قریب ہائی ٹینشن لائن کے7 پول گرگئے
Sun Nov 19 , 2023
نوڈیرو(پی پی آئی) نوڈیرو گرڈ اسٹیشن کے قریب ہائی ٹینشن لائن کے 7 پول گر گئے جس کے بائث بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) چیف نے واقعے کو تخریب کاری قرار دیتیہوئے کہا کہ تخریب کار ٹاورکے بولٹ کھول کر سریا کاٹ کر لے گئے۔ سیپکو چیف نے بتایا کہ بولٹ کھلنے اور سریا کٹنے […]