شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محمد حفیظ کو ڈائریکٹر اور ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں ملنے پر سابق فاسٹ بولر محمد آصف کاتحفظات کا اظہار

اہور(پی پی آئی) سابق کپتان محمد حفیظ کو ڈائریکٹر اور ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں ملنے پر سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے تحفظات کا اظہار کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس)پر مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئی تقرریوں سے بورڈ اپنی ساکھ کھوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی نے ستمبر میں ٹیکنیکل کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا اور اسے نومبر میں ڈائریکٹر کرکٹ کم ہیڈ کوچ کے طور پر واپس رکھا گیا۔اس بورڈ کے پاس معاملات چلانے کا کوئی اختیار نہیں۔ورلڈکپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم تبدیلیاں کی گئیں، محمد حفیظ کو مکی آرتھر کی جگہ ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈکوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل محمد حفیظ تکنیکی کمیٹی کے رکن تھے تاہم انکی رائے کو اہمیت نہ دینے پر وہ کمیٹی سے الگ ہوگئے تھے۔دوسری جانب محمد آصف کے طنز کی وجہ سے یہ بھی ہے کہ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہنے والوں کے ساتھ محمد حفیظ نے کھیلنے سے انکار کردیا تھا جبکہ سلمان بٹ اور محمد عامر کے حوالے سے بھی حفیظ کی یہی رائے تھی۔