لاہور(پی پی آئی) سموگ کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں ایک ہفتے کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بڑھتی ہوئے سموگ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمے داری ہے، براہ کرم ایک محفوظ کمیونٹی کے لیے رہنما خطوط پر عمل کریں۔ واضح رہے کہ لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آج بھی اور کئی دنوں سے فضائی آلودگی کی صورتحال خطرناک ہے، کئی شہروں میں سموگ کے باعث نزلہ زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
Next Post
مس یونیورس 2023 کا تاج شینس پالاسیوس نے اپنے نام کرلیا
Sun Nov 19 , 2023
لاہور(پی پی آئی) مس یونیورس 2023 کی دوڑ میں کاراگوا کی 23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس نے مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کرکے تاریخ رقم کردی۔ مس یونیورس 1952 سے ہر سال منعقد ہونے والا بین الاقوامی مقابل حسن ہے جس میں ملک بھر کی حسینائیں اپنے حسن کا مظاہرہ کرکے دنیا میں اپنے نام کا لوہا منواتی ہیں۔ […]