شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مس یونیورس 2023  کا تاج شینس پالاسیوس نے اپنے نام کرلیا

لاہور(پی پی آئی) مس یونیورس 2023  کی دوڑ میں کاراگوا کی 23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس نے مس یونیورس کا ٹائٹل  اپنے نام کرکے تاریخ رقم کردی۔ مس یونیورس 1952 سے ہر سال منعقد ہونے والا بین الاقوامی مقابل حسن ہے جس میں ملک بھر کی حسینائیں اپنے حسن کا مظاہرہ کرکے  دنیا میں اپنے نام کا لوہا منواتی ہیں۔ ایل سلواڈور میں منعقد ہونے والے رواں سال کے مقابلہ حسن کی دوڑ میں 90 سے زائد ممالک کی حسیناوْں نے حصہ لیا جو اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی تھیں۔ 23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس مس یونیورس جیتنے والی پہلی نیکاراگوان خاتون ہیں جو اپنے سر پر جیت کا تاج پہنتے ہوئے آنکھوں میں آنسو لیے خوشی سے نہال تھیں جبکہ مقابلے کی اس دوڑ میں رنرز اپ تھائی لینڈ کی اینٹونیا پورسلڈ  اور  آسٹریلیا کی موریا ولسن بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ اس مقابلے کے فائنل راو?نڈ میں مقابلے کی ٹاپ 3 حسیناوْں سے یہ آخری سوال پوچھا گیا کہ ’اگر اُنہیں کسی اور خاتون کی زندگی کا ایک دن گزارنے کا موقع دیا جائے تو وہ کس خاتون کا انتخاب کریں گی؟‘ شینس پالاسیوس نے اس سوال کے جواب میں 18ویں صدی کی برطانوی فلسفی اور حقوق نسواں کی ماہر میری وولسٹن کرافٹ کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے اپنی محنت اور کوشش سے بہت سی خواتین کے لیے کام کیا اور اُنہیں نئے مواقع فراہم کیے تو میں ان کی طرح زندگی کا ایک دن گزارنا چاہوں گی۔ یاد رہے کہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی فاتح  23 سالہ بیوٹی کوئین نے اپنے پیشرو، ریاستہائے متحدہ کے آر بونی گیبریل سے تاج اور سلیش وصول کیا۔  دوسری جانب مس یونیورس 2023 میں پاکستان کی نمائندگی ماڈل اریکا رابن نے کی، اُنہوں نے ریمپ پر واک کرنے کے لیے ایسے لباس کا انتخاب کیا جس میں پاکستانی ثقافت کے رنگ نظر آئے۔ واضح رہے کہ ایریکا رابن کو تاریخ میں پہلی ’مس یونیورس پاکستان‘ ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اُن کی اس کامیابی پر عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔