شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 5 سال سے پارک غیر ملکی طیارے کی فیس طلب کر لی گئی

سیالکوٹ)پی پی آئی)  غیر ملکی ائیر لائن کے طیارے کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پارک ہوئے  پانچ سال بیت گئے، انتظامیہ نے کمپنی سے پارکنگ فیس طلب کر لی۔ بوئنگ 767 تھائی لینڈ کمپنی کی ملکیت ہے مگر 5 سال سے طیارہ استعمال میں نہیں لا گیا، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے مذکورہ تھائی کمپنی سے طیارے کی پارکنگ فیس طلب کر لی، پارکنگ فیس طیارے اصل مالیت سے بڑھنے پر کمپنی نے رابطہ نمبر ہی بند کر دیئے، کمپنی کی جانب سے رابطہ نہ ہونے پر ائیرپورٹ انتظامیہ نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے سیالکوٹ ایئرپورٹ انتظامیہ کو جہاز کی نیلامی کی اجازت دے دی، ایئرپورٹ انتظامیہ نے جہاز کی نیلامی کے لیے 12 دسمبر کا دن مقرر کر دیا، جہاز کی بولی 1.2 ملین امریکی ڈالر کی ریزرو رقم سے شروع ہو گی۔   ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق جہاز 5 سال سے لاوارث ایئرپورٹ پر کھڑا ہے، کمپنی نے دوبارہ رابطہ نہیں کیا، جہاز عسکری ایوی ایشن کے لیے استعمال ہوتا تھا، کارگو لیکر آیا واپس نہیں گیا۔