یاماہا کمپنی نے عوامی سواری کی قیمت پھر بڑھا دی

لاہور(پی پی آئی(عوامی سواری کہلانے والی سواری عوام کی پہنچ سے ہی دور ہو گئی، یاماہا کمپنی نے عوامی سواری کی قیمت پھر بڑھا دی۔ کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکل کی قیمتیں بڑھانے کے بعد اب یاماہا وائے بی آر کی قیمت میں 17 ہزار 500 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 52 ہزار 500 روپے کی ہو گئی،  وائے بی 125 زیڈ کی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔ نئی قیمتوں کے مطابق یاماہا وائے بی 125 زیڈ ڈی ایکس 4 لاکھ 23 ہزار روپے میں فروخت ہو گی اور یاماہا وائے بی آر 125 جی 4 لاکھ 53 ہزار میں دستیاب ہو گی۔