شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت کا 2 ماہ کیلئے قانونی شکار کی اجازت کا اعلان

لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں یکم دسمبر2023 تا 31جنوری 2024 تک 2 ماہ کیلئے تیتر کے قانونی شکار کی اجازت کا اعلان کر دیا گیا لیکن پروٹیکٹڈ ایریاز میں ہر قسم کا شکار ممنوع ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں 2 ماہ کے لئے  تیتر کے قانونی شکار کی اجازت دے دی گئی، قانونی شکار کی مدت یکم دسمبر2023 تا 31جنوری 2024 تک کی ہے، اس دورانیے میں پروٹیکٹڈ ایریاز میں ہر قسم کا شکار ممنوع ہو گا، شکارمستند اسلحہ و شوٹنگ لائسنس کیساتھ محض اتوار کو کھیلا جاسکتا۔  شکار کیلئے کالے، بھورے اور سی سی تیتر کی مقررہ حد وائلڈ لائف ایکٹ کے شیڈول ون کے مطابق ہو گی، شکار صرف کھلی تحصیلوں میں کھیلنے کی اجازت ہو گی، شکار میں مستند گن ڈاگ کے قبضہ لائسنس کی صورت میں استعمال کی اجازت ہو گی اور گاڑی میں بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر شکار کی ممانعت ہو گی۔ مراسلے کی کاپی پاکستان رینجرز پنجاب، تمام ڈویژنل کمشنرز، تمام ڈی آئی جیز، اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔