لاہور(پی پی آئی) وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر بغیر لائسنس گاڑیاں اور بائیک چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکلز چلانے والے 19 ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے چالان کئے گئے۔رواں سال صوبے کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر کم عمر ڈرائیورز کے 81 ہزار سے زائد چالان کئے گئے، صوبے کے تمام اضلاع میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 2100 سے زائد مقدمات درج ہوئے اور 3500 موٹر سائیکلز یا گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرئیورز کو گاڑی، موٹر سائیکل دینے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس افسران بلا تفریق کریک ڈاؤن کریں کیوں کہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے کم سن ڈرائیورز اپنے ساتھ دیگر شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرات کا باعث بنتے ہیں، لاہور سمیت بڑے اضلاع میں اوور سپیڈنگ کرنے والے ڈرائیورز کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے سپیڈ گنز بھی لگائی جا رہی ہیں۔سی ٹی او لاہور نے بتایا ہے کہ شہر میں 30 لائسنس دفاتر، 10 موبائل وینز اور 03 سینٹر 24 گھنٹے کھلے ہیں، چھٹی کے روز بھی شہر کے تمام لائسنس دفاتر معمول کے مطابق کھلے ہیں، والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی، موٹرسائیکل نہ چلانے دیں، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں، کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آسکتی ہیں، اب کم عمر ڈرائیورز کیخلاف ایف آئی آر درج ہو گی، والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔
Next Post
یاماہا کمپنی نے عوامی سواری کی قیمت پھر بڑھا دی
Sun Nov 19 , 2023
لاہور(پی پی آئی(عوامی سواری کہلانے والی سواری عوام کی پہنچ سے ہی دور ہو گئی، یاماہا کمپنی نے عوامی سواری کی قیمت پھر بڑھا دی۔ کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکل کی قیمتیں بڑھانے کے بعد اب یاماہا وائے بی آر کی قیمت میں 17 ہزار 500 روپے اضافے کے ساتھ […]
