اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نکاراگوا کی حسینہ شینس پالاسیوس  مس یونیورس 2023  منتخب

کراچی (پی پی آئی)عالمی سطح کے مقابلہ حسن ’کا72 واں ’مس یونیورس‘ کا ایونٹ وسطی امریکا کے ملک ایل سیلواڈور میں منعقد ہوا، جس میں نکاراگوا سے تعلق رکھنے والی حسینہ شینس پالاسیوس نے مس یونیورس 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔’مس یونیورس‘ کے مقابلے میں مجموعی طور پر دنیا کی 80 حسینائیں شریک ہوئیں جس میں پہلی بار پاکستانی حسینہ ایریکا رابن نے بھی حصہ لیا۔پاکستانی ماڈل ٹاپ 20 حسیناؤں میں پہنچنے میں کامیاب ہوئیں تاہم وہ ٹاپ 3 حسیناؤں تک نہ پہنچ سکیں۔’مس یونیورس‘ کے فائنل مقابلے میں نکاراگوا کی دوشیزہ نے دنیا کے مختلف ممالک کی حسیناوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اعزاز اپنے نام کیا۔’پی پی آئی کے مطابق مس یونیورس‘ کے مقابلوں کے دوران لباس، ذہانت، انسانی ہمدردی، فیشن و جسمانی خدوخال سمیت دیگر مہارتوں کا بھی جائزہ لیا گیائنل میں نکاراگوا کی دوشیزہ کے علاوہ آسٹریلوی اور تھائی لینڈ کی حسینائیں بھی ٹاپ 3 میں شامل تھیں۔ تینوں حسیناؤں سے آخری سوال پوچھا گیا جس کی بنیاد پر مس یونیورس کا انتخاب کیاجانا تھا۔سوال یہ پوچھا گیا کہ ’اگر آپ کو ایک سال کے لیے کسی دوسری خاتون کی طرح زندگی گزارنے کا موقع ملے تو کس کا انتخاب کریں گی اور کیوں؟اس سوال کے جواب میں  مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی مس نکاراگوا نے جواب دیا کہ وہ برطانوی لکھاری اور خواتین کے حقوق کی علم بردار میری وولسٹون کرافٹ کا انتخاب کریں گی کیونکہ وہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے خواتین کے حقوق کے لیے راہ ہموار کی۔