نیشنل جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ  کے میچزبارش کی وجہ سے ملتوی

کراچی(پی پی آئی)سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کی نیشنل جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ  کے میچزجوڈی ایچ اے کریک کلب میں شروع تھے،سارا دن بارش کی وجہ سے منتظمین کو جمعہ کے شیڈول میچز اگلے دن کے لیے ملتوی کرنے پڑے، بوائز انڈر 12 کا جمعہ کو صرف ایک میچ مکمل ہو سکا۔ جس میں ظہران خان نے عمر زمان کو شکست دی۔ریفری محمد خالد رحمانی کے مطابق گزشتہ دو دن سے مسلسل بارش کی وجہ سے ہم مقررہ شیڈول کے مطابق اتوار 4 اگست کو فائنل اور اختتامی تقریب منعقد نہیں کر سکیں گے۔ اختتامی تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یوم شہدائے پولیس ایک روزہ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ آج کھیلا جائے گا

Fri Aug 2 , 2024
کراچی(پی پی آئی) فردوس اتحاد اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے یوم شہدائے پولیس کپ ایک روزہ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ ہفتہ3اگست کو کھیلا جائے گا۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز کے مطابق ضلع جنوبی پولیس کے ایس ایس پی ساجد عامر سدوزئی کی زیرسرپرستی میں گرلز اور بوائز ٹورنامنٹس میں چار چار […]