سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومتی اعلان کے باوجود پنجاب میں ماسک کے استعمال کا حکم نظرانداز، شہری لاعلم

لاہور(پی پی آئی) حکومتی اعلان کے باوجود لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں شہریوں نے ماسک کے استعمال کا حکم ہوا میں اڑا دیا۔پی پی آئی کے مطابق  پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی ا سموگ سے بچاؤ کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایک ہفتے کے لئے ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے تھے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے باوجود سرکاری و نجی دفاتر، سکولز، مارکیٹس، لاری اڈوں پر شہریوں نے ماسک کا استعمال نہ کیا، ماسک پہننے کی پابندی سے اکثر شہری لاعلم نکلے۔ضلعی انتظامیہ بھی ماسک کا استعمال یقینی بنانے میں ناکام رہی، حکومت نے احکامات تو جاری کر دیئے لیکن ماسک کی افادیت سے آگہی کے سلسلے میں کوئی اقدامات نہ کئے گئے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس ماسک پہننے کی ایک ہفتے کی حکومتی پابندی پر عمل کر کیعوام خود کو سموگ کے مضر اثرات اور دیگر کئی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔