جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رواں مالی سال میں پاکستان کے قرضوں کی مالیت 818 کھرب تک پہنچ جائے گی: آئی ایم ایف کا تخمینہ

کراچی (پی پی آئی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تخمینہ لگایا ہے کہ  رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کے قرضوں کی مالیت 818 کھرب تک پہنچ جائے گی، جب کہ وفاقی بجٹ  کا حجم 154 کھرب روپے ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک قرضوں کی مالیت 818 کھرب تک پہنچ جائے گی، جب کہ بجٹ خسارہ اور سود کی ادائیگی کے اخراجات مختص منظور شدہ رقم سے زیادہ ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے اب پاکستان کے وفاقی بجٹ کے حجم کا تخمینہ 154 کھرب روپے لگایا ہے، جو رواں سال منظور کردہ بجٹ سے 11 کھرب روپے زیادہ ہوگا۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک حکومت اور حکومتی ضمانتی قرضہ 818 کھرب روپے تک بڑھ سکتا ہے، جو جی ڈی پی کے 77 فیصد سے زائد ہوگا، اور بجٹ خسارہ 69 کھرب کے ہدف کے مقابلے میں بڑھ کر 82 کھرب روپے تک پہنچ جائے گا۔