سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹیکس کے شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات کا فریم ورک تیار،ایف بی آر کے شعبوں میں تبدیلیوں کی تجویز

 اسلام آباد (پی پی آئی)ایف بی آر نے ٹیکس کے شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات کا فریم ورک تیار کرلیا، جب کہ ایف بی آر کے مختلف شعبوں میں تبدیلیوں کی بھی تجویز زیر غور ہے۔پی پی آئی کے مطابق رائع ٹیکس کے شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات کا فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس اصلاحات پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی ا?ر کے مختلف شعبوں میں تبدیلیوں کی تجویز ہے، جب کہ کسٹمز کے معاملات چلانے کیلئے کسٹمز بورڈ تشکیل دیا جائے گا، اور وزارت خزانہ، صنعت وپیداوار، کامرس اور داخلہ کے سیکرٹریز بورڈ کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمز میں ممبر اپریزمنٹ کی نئی سیٹ تخلیق کی جائے گی، ٹیکس سسٹم میں ود ہولڈنگ ٹیکس کا نیا ریجیم متعارف کرایا جائے گا، اور نئی اصلاحات کے تحت ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں نئے سیکٹرز کو شامل کیاجائے گا، جب کہ بڑے صنعتی شعبوں میں الیکٹرانک انوا?سنگ سسٹم لایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے ٹیکس پالیسی ڈیپارٹمنٹ وزارت خزانہ کے سپرد کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے، نئے ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے تحت نیشنل ٹیکس اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔