بیونس آئرس: اسپین کے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال ارجنٹائن پہنچ گئے، بیونس آئرس کے مئیر نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔رافیل نڈال ان دنوں دورہ جنوبی امریکہ پر ہیں جس میں وہ ارجنٹائن پہنچے تو بیونس آئرس کے مئیر نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن کا کہنا تھا کہ وہ سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کی تیاری کر رہے ہیں۔رافیل نڈال ارجنٹائن میں ڈیوڈ نیلبینڈین سے دوستانہ میچ کھیلیں گے جس کے بعد چلی میں ان کا سربین سٹار نوواک جوکووچ سے بھی فرینڈلی میچ شیڈول ہے۔
Next Post
ارجنٹائن فٹبال لیگ : نیوویلز کی ٹیم کو ٹیگرے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
Tue Nov 19 , 2013
بیونس آئرس: ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں نیو ویلز اولڈ بوائز کی ٹیم ٹیگرے سے اپ سیٹ شکست کے بعد پہلی سے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔بیونس آئرس میں ہونیوالی فٹ بال چیمپئن شپ کے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔کھیل کے بیسویں منٹ میں اولڈ بوائز کی ٹیم نے پہلا گول کر کے ایک صفر […]
