کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے قصبہ کالونی کے قبرستان میں خاتون کو اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیااس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کی شناخت 35 سالہ نصیب تاج کے نام سے ہوئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس کا داماد گھر سے باہر لے کر گیا، قبرستان میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Next Post
شیر افضل خان مروت پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر مقرر
Wed Nov 22 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)سینئر وکیل اور رہنما پی ٹی آئی شیر افضل خان مروت کو پاکستان تحریک انصاف کا سینئر نائب صدرمقرر کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی نے آفیشل پیج سے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا […]