شیر افضل خان مروت پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر مقرر

 اسلام آباد (پی پی آئی)سینئر وکیل اور رہنما پی ٹی آئی شیر افضل خان مروت کو پاکستان تحریک انصاف کا سینئر نائب صدرمقرر کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی نے آفیشل پیج سے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ شیر افضل خان مروت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل بھی ہیں۔

Next Post

باجوڑ کی تحصیل خار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، گاڑی مکمل تباہ

Wed Nov 22 , 2023
باجوڑ (پی پی آئی)باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے پیشتو میں زور دار دھماکا ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ گاڑی کے پرخچے […]