باجوڑ کی تحصیل خار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، گاڑی مکمل تباہ

باجوڑ (پی پی آئی)باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے پیشتو میں زور دار دھماکا ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل باجوڑ میں ایک جلسے کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Next Post

صحت مند ہوں، پہلے سے کافی بہتر،پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، رہوں گی:ڈاکٹر یاسمین راشد

Wed Nov 22 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رنما ڈاکٹر یاسمین راشد  نے کہا کہ صحت مند ہوں پہلے سے کافی بہتر ہوں، کینسر کی مریضہ ہوں، اس کے باوجود قائم ہوں،پی پی آئی کے مطابق    مقدمے کے ٹرائل میں پیشی کے موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ یہ […]