ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صحت مند ہوں، پہلے سے کافی بہتر،پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، رہوں گی:ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رنما ڈاکٹر یاسمین راشد  نے کہا کہ صحت مند ہوں پہلے سے کافی بہتر ہوں، کینسر کی مریضہ ہوں، اس کے باوجود قائم ہوں،پی پی آئی کے مطابق    مقدمے کے ٹرائل میں پیشی کے موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ یہ نہیں ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام لوگوں کو جیلوں میں ڈال دیں، پی ٹی آئی کو الیکشن میں پورا موقع ملنا چاہیے، پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، رہوں گی۔انہوں نے کہا کہ صحت مند ہوں، پہلے سے کافی بہتر ہوں، نواز شریف جب بیمار تھے ان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا تھا، 73 سالہ ہوں کینسر کی مریضہ ہوں، اس کے باوجود قائم ہوں، الیکشن لڑوں گی۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں، 9 مئی کا فائدہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو ہوا، جو کہتے تھے عمران خان فتنہ ہے، وہ خود سب سے بڑا فتنہ ہیں، وہ 9 مئی کے واقعات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔